MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

وہ بے وفا ہے ہمیشہ ہی دل دکھاتا ہے

غزل

وہ بے وفا ہے ہمیشہ ہی دل دکھاتا ہے
مگر ہمیں تو وہی ایک شخص بھاتا ہے

نہ خوش گمان ہو اس پر تو اے دل سادہ
سبھی کو دیکھ کے وہ شوخ مسکراتا ہے

جگہ جو دل میں نہیں ہے مرے لیے نہ سہی
مگر یہ کیا کہ بھری بزم سے اٹھاتا ہے

ترے کرم کی یہی یادگار باقی ہے
یہ ایک داغ جو اس دل میں جگمگاتا ہے

عجیب چیز ہے یہ وقت جس کو کہتے ہیں
کہ آنے پاتا نہیں اور بیت جاتا ہے

شہریار

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم