MOJ E SUKHAN

آپ ہی سے تو ہوا مشہور دیوانے کا نام

آپ ہی سے تو ہوا مشہور دیوانے کا نام
آپ دے دیں اس حقیقت کو بھی افسانے کا نام

پھول کھلتے ہیں تو دنیا کے مہک اٹھتے ہیں باغ
کوئی بھی لیتا نہیں کلیوں کے مرجھانے کا نام

ہم فقط سہتے رہے صیاد کے ظلم وستم
اور گلشن رکھ دیا ظالم نے ویرانے کا نام

شہرمیں اب بھی ہے چرچا ساقیؔ مرحوم کا
ہر در ودیوار پر لکھا ہے دیوانے کا نام

ساقی کاکوری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم