MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

بھول جانے کا ہنر تو مجھے آتا ہی نہیں

غزل

بھول جانے کا ہنر تو مجھے آتا ہی نہیں
اس لیے دور تلک ہجر سے ناطہ ہی نہیں

ایسے دالان کشا کے در و دیوار پہ خاک
جو ترے جسم کی خوشبو میں نہاتا ہی نہیں

یوں میسر ہے ہمیں ان کی جبین روشن
رات ہونے پہ کوئی دیپ جلاتا ہی نہیں

اک عجب شہر مفادات کی زد میں ہیں سبھی
اپنے ہونے کا یقیں کوئی دلاتا ہی نہیں

ندیم ناجد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم