پوری دنیا کا آدھا سچ ہوں
میں حوا ہوں
یہ سچ ہے نسلوں کی افزائش میں
میرا حصہ ہے
یہ بھی سچ ہے مجھ ہی سے
جنمے پیر پیمبر
پر میری تخلیق کا منبع ذات تمہاری
تم آدم ہو, تم تم ہو میری آدھی ذات میں
, پورے گم ہو
تم آدم ہو اس دنیا کا تم پرچم ہو
تم آدم ہو ..
ڈاکٹرقمرسرور