MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

خوابوں کے اک سفر کی کہانی کا دکھ مجھے

خوابوں کے اک سفر کی کہانی کا دکھ مجھے
تعبیر نیند شب کی نشانی کا دکھ مجھے

کچھ ہے نئے دنوں کی تسلی بھی اک سراب
اور کچھ گئے دنوں کی گرانی کا دکھ مجھے

جلتے ہوئے خیام سے اٹھتا ہوا دھواں
اس پر ستم ہے پیاس کا پانی کا دکھ مجھے

ممکن ہے میں خرید ہی لوں خود کو بیچ کر
گر دستیاب ہو مرے جانی کا دکھ مجھے

لگتا ہے مار ڈالے گا مرنے سے پیشتر
تسنیم خواہشوں کی روانی کا دکھ مجھے

سیدہ تسنیم بخاری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم