MOJ E SUKHAN

خیالوں میں خیالوں کی ملاقاتیں ضروری ہیں

خیالوں میں خیالوں کی ملاقاتیں ضروری ہیں
ادھوری اس کہانی میں کئی باتیں ضروری ہیں

حقیقت میں ، فسانے میں، بہت ہے فرق یہ مانا
مگر کچھ تو محبت کی بھی برساتیں ضروری ہیں

عجب ہے وسوسہ دل میں ، نیا اک عشق ہو جیسے
پرکھنا ہے اسے تو پھر ملاقاتیں ضروری ہیں

بہت سے لوگ ملتے ہیں مگر یہ دنیا داری ہے
کسی کے خاص ہونے میں کئی باتیں ضروری ہیں

کسی کا حال سننے تک، کسی سے حال کہنے تک
تکلف برطرف اس میں مداراتیں ضروری ہیں

سفر جو آگہی کا ہے، اسی کا مشورہ یہ ہے
طلب کے دشت میں پیہم مناجاتیں ضروری ہیں

ڈاکٹرحنا امبرین طارق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم