MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

درس لیں گے دل کے اک بے ربط افسانے سے کیا

غزل

درس لیں گے دل کے اک بے ربط افسانے سے کیا
اہل دنیا چاہتے ہیں تیرے دیوانے سے کیا

یہ جلا وہ بجھ گئی اور بات مگھم رہ گئی
شمع کہنا چاہتی تھی اپنے پروانے سے کیا

ہوش میں ہوتے تو اس کا جائزہ لیتے ضرور
چھوڑ کر آئے ہیں کیا لائے ہیں میخانے سے کیا

اب یہ حالت ہے کہ پی کر بھی نہیں ہوتا سرور
نشہ کوئی لے اڑا ہے میرے پیمانے سے کیا

محمود سروش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم