MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دل وحشی مجھے میرا نہیں ہونے دیتا

دل وحشی مجھے میرا نہیں ہونے دیتا
میں جو چاہوں بھی تو ایسا نہیں ہونے دیتا

روز آنکھوں میں نئے خواب اگا دیتا ہے
ایک چہرہ انہیں صحرا نہیں ہونے دیتا

وہ تغافل سے لگاتا ہے نئے زخم مگر
دل کے زخموں کو وہ گہرا نہیں ہونے دیتا

میری آنکھوں میں سجا دیتا ہے سپنے لیکن
کوئی سپنا بھی وہ سچا نہیں ہونے دیتا

سب ہی الزام وہ لے لیتا ہے سر پر اپنے
میرا دلبر مجھے رسوا نہیں ہونے دیتا

میں جہاں جاؤں میرے ساتھ چلا آتا ہے
میرا سایہ مجھے تنہا نہیں ہونے دیتا

عظمی جون

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم