MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دن کو بھی اتنا اندھیرا ہے مرے کمرے میں

غزل

دن کو بھی اتنا اندھیرا ہے مرے کمرے میں
سایہ آتے ہوئے ڈرتا ہے مرے کمرے میں

غم تھکا ہارا مسافر ہے چلا جائے گا
کچھ دنوں کے لیے ٹھہرا ہے مرے کمرے میں

صبح تک دیکھنا افسانہ بنا ڈالے گا
تجھ کو اک شخص نے دیکھا ہے مرے کمرے میں

در بہ در دن کو بھٹکتا ہے تصور میرا
ہاں مگر رات کو رہتا ہے مرے کمرے میں

چور بیٹھا ہے کہاں سوچ رہا ہوں میں ظفرؔ
کیا کوئی اور بھی کمرہ ہے مرے کمرے میں

ظفر گورکھ پوری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم