MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

زندگی ہنگامۂ جذبات ہے

غزل

غم خوشی حسرت ہوس امید و یاس
زندگی ہنگامۂ جذبات ہے

کوئی دل کو اپنے کس کس سے بچائے
ہر ادا اس شوخ کی اک گھات ہے

ترک الفت اور ہم آشفتہ سر
شیخ صاحب واہ وا کیا بات ہے

بڑھ گیا کچھ اور بھی جوش جنوں
چاندنی ہے یا تمہاری گھات ہے

حسن کی ہر بات اک افسانہ ہے
عشق کا افسانہ بھی اک بات ہے

پھر بھڑک اٹھی ہمارے دل کی آگ
پھر وہی ہم ہیں وہی برسات ہے

آپ کی ہر بات میں ہے ایک بات
اے سعادتؔ اپ کی کیا بات ہے

سعادت نظیر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم