Shadi kay baad Sheer hyee hain kamaal kay
غزل
شادی کے بعد شعر ہوئے ہیں کمال کے
اردو درست ہو گئی بیگم کو پال کے
منہ دھو کے پہلی بار وہ جب آئی سامنے
مطلب سمجھ گیا میں عروج و زوال کے
شادی سے پہلے چوک ہوئی مجھ سے بس یہی
جو دن سکوں کے تھے انہیں سمجھا ملال کے
بچہ نواں نہال کے پیدا ہوا ہے کیا
سب کے رہے ہیں بچے ہوئے نو نہال کے
کیوں لفظ چھ ادا کروں neighbour ہے وہ مری
بچوں کو اس کے کہتا ہوں بس بچے نال کے
پہنو ہمیشہ وہ جو لگے دوجے کو بھلا
چکر میں مت پڑو ارے تم شال وال کے
سب توبہ توبہ کرتے ہیں کہتا ہوں میں یہ جب
بیگم کمال کی ملی بچے جمال کے
دونوں ہی کاربند ہیں یکساں حروف پر
وہ خالی شعر کہتا ہے اور میں خیال کے
کچھ دن میں ساٹھ سال کا ہو جاؤں گا میں سچ
ان سے یہ پوچھو ہوں گے وہ کب سولہ سال کے
حیدر جلیسی حرف شناس
Haider Jaleesi Harf Shanas