MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

غم خوار ہیں جو ان کا چلن دیکھ رہا ہوں

غزل

غم خوار ہیں جو ان کا چلن دیکھ رہا ہوں
بے چینیٔ ارباب وطن دیکھ رہا ہوں

بگڑا ہوا دنیا کا چلن دیکھ رہا ہوں
لپٹا ہوا شعلوں میں وطن دیکھ رہا ہوں

کس فلسفۂ زیست کو سینے سے لگاؤں
ہر لاش کو بے گور و کفن دیکھ رہا ہوں

اب بار ہے احساس مسرت رگ جاں پر
دیکھے نہیں جو رنج و محن دیکھ رہا ہوں

گاندھی کا وہ پیغام محبت و اخوت
اجڑا ہوا گاندھی کا چمن دیکھ رہا ہوں

احسان جعفری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم