MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

قصۂ غم سنائے دیتے ہیں

غزل

قصۂ غم سنائے دیتے ہیں
دل کی حالت بتائے دیتے ہیں

حسن کا بھی عجیب عالم ہے
لوگ آنکھیں بچھائے دیتے ہیں

بھول کر بھی نہ کیجیے الفت
آپ کو ہم یہ رائے دیتے ہیں

پوچھیے کیا فریب حسن کرم
دام رنگیں بچھائے دیتے ہیں

زندگانی کا ماحصل سمجھو
رمز ہستی سجھائے دیتے ہیں

راہ مے خانۂ یقین و عمل
آئیے ہم بتائے دیتے ہیں

وقفۂ زندگی ہے کم انعامؔ
آپ جس کو گنوائے دیتے ہیں

انعام تھانوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم