MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

موسم گل پر خزاں کا زور چل جاتا ہے کیوں

موسم گل پر خزاں کا زور چل جاتا ہے کیوں
ہر حسیں منظر بہت جلدی بدل جاتا ہے کیوں

یوں اندھیرے میں دکھا کر روشنی کی اک جھلک
میری مٹھی سے ہر اک جگنو نکل جاتا ہے کیوں

روشنی کا اک مسافر تھک کے گھر آتا ہے جب
تو اندھیرا میرے سورج کو نگل جاتا ہے کیوں

تیرے لفظوں کی تپش سے کیوں سلگ اٹھتی ہے جاں
سرد مہری سے بھی تیری دل یہ جل جاتا ہے کیوں

اب کے جب لوٹے گا وہ تو فاصلہ رکھیں گے ہم
یہ ارادہ اس کے آتے ہی بدل جاتا ہے کیوں

دور ہے سورج علیناؔ پھر بھی اس کی دھوپ سے
برف کی چادر میں لپٹا تن پگھل جاتا ہے کیوں

علینا عطرت

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم