MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

میں خوش تھا بہت گردشِ ایام سے پہلے – Main khush tha boht gardish e ayam se pehle

میں خوش تھا بہت گردشِ ایام سے پہلے
مسکان مرے لب پہ تھی کہرام سے پہلے

اس شرط پہ رخصت میں تمہیں کرنے لگا ہوں
تم لوٹ کر آجاؤ اگر شام سے پہلے

دن سر پہ اٹھائے ہوئے دن بھر میں تھکا ہوں
اب بوجھ شبِ غم کا ہے آرام سے پہلے

دے دے کے دلاسے یونہی بہلا یا ہے دل کو
خوشیاں بھی تو ملتی رہیں آلام سے پہلے

انصاف نے انصاف کی دیکھیں ہیں نظیریں
منصف نے لکھا فیصلہ الزام سے پہلے

شاید یہ مرے عشق کی معراج ہے انؔور
آتا ہے ترا نام مِرے نام سے پہلے

انور ضیا مشتاق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم