MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

واہ کیا حسن کیسا جوبن ہے

غزل

واہ کیا حسن کیسا جوبن ہے
کیسی ابرو ہیں کیسی چتون ہے

جس کو دیکھو وہ نور کا بقعہ
یے پرستان ہے کہ لندن ہے

عبث ان کو مسیح کہتے ہیں
مار رکھنے کا ان میں لچھن ہے

حسن دکھلا رہا ہے جلوۂ حق
روئے تاباں سے صاف روشن ہے

رسم الٹی ہے خوب رویوں میں
دوست جس کے بنو وہ دشمن ہے

حال عشاق کو بتاتے ہیں
اور ابھی خیر سے لڑکپن ہے

مردان علی خاں رانا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم