MOJ E SUKHAN

وصالِ یار کی جب بات نکلی

وصالِ یار کی جب بات نکلی
بمشکل زندگی اک رات نکلی

تھے زینت آنکھ کی دو چار آنسو
گرے ایسے کہ پھر برسات نکلی

کبھی نکلا مری تقدیر میں کچھ
ہمیشہ رنج کی بہتات نکلی

تمہاری یاد کا ممنون ہوں میں
ہمیشہ قاطعِ صدمات نکلی

مجھے گستاخ غم ہے دوستوں کا
انہی کی گھات کاری گھات نکلی

گستاخ بخاری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم