MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

وہ جنگ میں نے محاذ انا پہ ہاری ہے

وہ جنگ میں نے محاذ انا پہ ہاری ہے
لہو میں آج قیامت کی برف باری ہے

مچا ہوا ہے بدن میں لہو کا واویلا
کہیں سے کوئی کمک لاؤ زہر کاری ہے

یہ دل ہے یا کسی آفت رسیدہ شہر کی رات
کہ جتنا شور تھا اتنا سکوت طاری ہے

صداقتیں ہیں عجب عشق کے قبیلہ کی!
اسی سے جنگ بھی ٹھہری ہے جس سے یاری ہے

وہ ساتھ تھا تو سبھی راستے اسی کے تھے
بچھڑ گیا ہے تو ہر رہ گزر ہماری ہے

رضی اختر شوق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم