MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

وہ جو خاموش ہے سہما ہوا لگتا ہے مجھے

وہ جو خاموش ہے سہما ہوا لگتا ہے مجھے
جانے کیا بات ہے بدلا ہو لگتا ہے مجھے

چھوڑ کے سب کو میرے پاس وہ آ بیٹھا مگر
پیار کرتے ہوۓ ڈرتا ہوا لگتا ہے مجھے

اُس کی سانسوں میں تپش ہے نا حرارت کوئ
پھر بھی اک آگ میں جلتا ہؤا لگتا ہے مجھے

ایک مدت ہوئ ہجراں کی نہیں آگ جلی
پھر بھی دلِ اپنا جُھلستا ہؤا لگتا ہے مجھے

بھُول بیٹھی ہوں زمانے سے مگر یادوں میں
دِل ترنّم کا مچلتا ہوا لگتا ہے مجھے

ترنم شبیر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم