MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کوئی اظہار غم دل کا بہانہ بھی نہیں

کوئی اظہار غم دل کا بہانہ بھی نہیں
ہو بہانہ بھی جو کوئی تو زمانہ بھی نہیں

زندگی تجھ کو جو سمجھا ہوں تو اتنا ہی فقط
تو حقیقت بھی نہیں اور فسانہ بھی نہیں

خامشی فکر کا منبع بھی ہے اور بات یہ ہے
صاف گوئی کا عزیزو یہ زمانہ بھی نہیں

اک خزانہ تھا مرا جوشؔ ملیح آبادی
اب تو آزادؔ وہ ہاتھوں میں خزانہ بھی نہیں

آج کے دور میں آزادؔ غنیمت ہے بہت
تم اسے یاد نہ رکھنا تو بھلانا بھی نہیں

جگن ناتھ آزاد

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم