MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کچھ اپنی فکر نہ اپنا خیال کرتا ہوں

کچھ اپنی فکر نہ اپنا خیال کرتا ہوں
تو کیا یہ کم ہے تری دیکھ بھال کرتا ہوں

مری جگہ پہ کوئی اور ہو تو چیخ اٹھے
میں اپنے آپ سے اتنے سوال کرتا ہوں

اگر ملال کسی کو نہیں مرا نہ سہی
میں خود بھی کون سا اپنا ملال کرتا ہوں

یہ چاند اور ستارے رفیق ہیں میرے
میں روز ان سے بیاں اپنا حال کرتا ہوں

تمہاری یاد بھی آتی ہے اب مجھے کم کم
تمہارا ذکر بھی اب خال خال کرتا ہوں

رمزی آثم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم