MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کیا سروکار اب کسی سے مجھے

غزل

کیا سروکار اب کسی سے مجھے
واسطہ تھا تو تھا تجھی سے مجھے

بے حسی کا بھی اب نہیں احساس
کیا ہوا تیری بے رخی سے مجھے

موت کی آرزو بھی کر دیکھو
کیا امیدیں تھیں زندگی سے مجھے

پھر کسی پر نہ اعتبار آئے
یوں اتارو نہ اپنے جی سے مجھے

تیرا غم بھی نہ ہو تو کیا جینا
کچھ تسلی ہے درد ہی سے مجھے

کتنا پرکار ہو گیا ہوں کہ تھا
واسطہ تیری سادگی سے مجھے

کر گئے کس قدر تباہ ضیاؔ
دشمن انداز دوستی سے مجھے

ضیا جالندھری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم