
یہی قصہ ہے ہر گھر کا ، یہ ہر گھر کی کہانی ہے
کہیں پہ ساس کی چلتی، کہیں دلہن سیانی ہے
ہیں جھگڑے نند بھاوج کے کہیں پہ روز وشب لیکن
کہیں پہ صرف بس اک ساس ہی کی حکمرانی ہے
ہے دیکھا یہ بھی اکثر ہو جہاں بہتات بہوؤں کی
جٹھانی ہے وہاں خود سر یا ضدی دیورانی ہے
روبینہ ممتاز روبی