MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

یہ شہر دل جو کوئی شہر آرزو بھی نہیں

غزل

یہ شہر دل جو کوئی شہر آرزو بھی نہیں
بھٹک رہے ہیں مگر تیری جستجو بھی نہیں

ہم اہل درد کریں کیا کہیں جو مل بیٹھیں
ترے سوا کوئی موضوع گفتگو بھی نہیں

ورق ورق پہ ابھی تک تو خوں سے شعر لکھے
قلم ہے خشک کہ اب جسم میں لہو بھی نہیں

ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتا گھڑی بھر کو
وہ ایک شخص کہ جو آج روبرو بھی نہیں

یہ کیسے پھول سر شاخ دل کھلے ہیں قمرؔ
کہ جن میں رنگ بھی کوئی نہیں ہے بو بھی نہیں

قمر اقبال

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم