MOJ E SUKHAN

یہ عجیب میرے نصیب تھے

Yah ajeeb meray Naseeb They

غزل

یہ عجیب میرے نصیب تھے
وہ جو دُور تھے تو قریب تھے

وہ ہی اب بھی ہیں مرے ہم نشیں
وہ ہی کل بھی میرے حبیب تھے

مری زندگی کے وہ ہم سفر
مری منزلوں سے قریب تھے

کوئی رنج و غم نہ ملال تھا
کہ وہ دن بھی کتنے عجیب تھے

تھا جنوں اُن ہی کا عطا کیا
وہ جنوں کے میرے طبیب تھے

میں تھی حق پرست کچھ اِس قدر
مرے ساتھ دار و صلیب تھے

جو درخشاںؔ چپ رہے عمر بھر
مرے عشق کے وہ نقیب تھے

درخشاں صدیقی

Darkhshaan siddiqui

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم