MOJ E SUKHAN

تم نے اِک گیت اب اُچھالا ہے

تم نے اِک گیت اب اُچھالا ہے
ہم نے جب ساز توڑ ڈالا ہے

ظلمتوں کا جو بول بالا ہے
کوئی سورج نکلنے والا ہے

رنجشیں میرے کام آئی ہیں
لغزشوں نے مجھے سنبھالا ہے

میں یہاں بھی بناؤں کا جنت
مجھ کو جنت سے کیوں نکالا ہے

ایک جھونکے میں ختم ہے قصہ
زندگی مکڑیوں کا جالا ہے

سید عبد الستار مفتی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم