MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

سجدہ اور ان کے آستانے کا

سجدہ اور ان کے آستانے کا
حوصلہ دیکھیے زمانے کا

آزمائیں گے دھار خنجر کی
یہ بہانہ ہے خوں بہانے کا

دل سادہ کی سادگی دیکھو
اعتبار اور پھر زمانے کا

کس مزے سے قفس میں اہل قفس
ذکر سنتے ہیں آشیانے کا

ساتھ چلنا ہے جب زمانے کے
شکوہ کیوں کیجئے زمانے کا

وہ زمانہ ابھی نہیں آیا
خواب دیکھا تھا جس زمانے کا

تم خود اہل نظر ہو اے سرشارؔ
رنگ دیکھا کرو زمانے کا

جیمنی سرشار

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم