MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ہر جگہ پانچ , دس , میسر ہیں

ہر جگہ پانچ , دس , میسر ہیں
لوگ , اہلِ ہوس میسر ہیں

بس میسر نہیں تری قربت
دن , مہینے , برس , میسر ہیں

روح سے روح مل نہیں پاتی
ہونٹ سے ہونٹ بس میسر ہیں

میکدے کی طرف نہیں جاتے
جن کو آنکھوں کے رس میسر ہیں

کون سوچے بھلا رہائی کا
آرزو کے قفس میسر ہیں

تُو گلابوں کی جستحو کا اسیر
اور مجھے خار و خس میسر ہیں

پورے ہوتے نہیں مگر تسنیم
خواب آنکھوں کو بس میسر ہیں

سیدہ تسنیم بخاری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم