MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

سزا ملی ہے تری مختصر رفاقت کی

غزل

سزا ملی ہے تری مختصر رفاقت کی
تمام عمر ترے ہجر کی حفاظت کی

اتارنے بھی نہ دی شہر کے مکینوں نے
تری گلی سے لپٹ کر تھکن مسافت کی

تمام عمر جسے میری چپ نے چاہا تھا
وہ مجھ سے پوچھ رہا تھا کبھی محبت کی

یہی بہت ہے کہ تلوار سے نہیں مارا
مرے قبیلے نے مجھ پر بڑی عنایت کی

میں تیرے عشق میں صحرا نوردی کیا کرتا
ابھی تو پاؤں میں زنجیر تھی ضرورت کی

نصیر بلوچ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم