MOJ E SUKHAN

کلمۂ بے خودی کے مجرم ہیں

غزل

کلمۂ بے خودی کے مجرم ہیں
آپ سے دوستی کے مجرم ہیں

آؤ غم کا طواف کرتے ہیں
ہم فقط اک خوشی کے مجرم ہیں

ہم چڑھاتے ہیں سولیاں جن کو
قوم کی رہبری کے مجرم ہیں

وقت منصف ہے خود سزا دے گا
ہم اگر شاعری کے مجرم ہیں

اے محبت اگر خدا ہے تو
ہم تری بندگی کے مجرم ہیں

اقبال طارق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم