MOJ E SUKHAN

نظم خوشبوئیں رفاقت کی

نظم
خوشبوئیں رفاقت کی

میرے دل کے صحرا میں
تیری یاد کے جگنو
رات بھر چمکتے ہیں
میرے دل کے زخموں کو
پھول پھول کرتے ہیں
اور ہجر لمحوں میں
میرے پاس آتی ہیں
خوشبوئیں رفاقت کی
خوشبوئیں رفاقت کی
عمر بھر کا حاصل ہیں
عمر بھر کی ساتھی ہیں
عمر کس کے ساتھی ہیں

روبینہ راجپوت

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم