MOJ E SUKHAN

عشق ہے عشق پاک بازی کا

غزل

عشق ہے عشق پاک بازی کا
گو کہ ہو عالم مجازی کا

عشق کا طفل گر زمیں اوپر
کھیل سیکھا ہے خاک بازی کا

دل کو مژگاں نیں لے کے پنجے میں
کام کیتا ہے شاہبازی کا

کیمیا سیم تن سیں ملتا ہے
یہی ہے فن سیم سازی کا

فضل احمد سیں شعر یکروؔ کا
راہ ہے پردۂ حجازی کا

عبدالوہاب یکرو

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم