MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

اس موسم کے پھل کڑوے ہیں پھولوں میں بھی رنگ نہیں

غزل

اس موسم کے پھل کڑوے ہیں پھولوں میں بھی رنگ نہیں
طائر ہیں محتاج نشیمن نغموں میں آہنگ نہیں

اس کے فتنوں کی سرکوبی صلح سے پہلے واجب ہے
غیر کی پیدا کردہ شورش ہے آپس کی جنگ نہیں

تیغوں کی جھنکار میں بھی اک وجد آور کیفیت ہے
روح کو جولاں کرنے والے صرف رباب و چنگ نہیں

فائدہ اس میں جو ہو کسی کا اپنا خون سجل کر دیں
جان چرائیں مرنے سے ہم ایسے بھی دل تنگ نہیں

اہل جنوں کے سب دشمن ہیں دیوانوں سے کہہ دیجئے
ان سے بھی ہشیار رہیں وہ جن ہاتھوں میں سنگ نہیں

محمود سروش

دیگر پوسٹس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم