MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تمہارے اشکوں سے میں دل کو صاف کرتی ہوں

غزل

تمہارے اشکوں سے میں دل کو صاف کرتی ہوں
میں آج ابھی تمہیں دل سے معاف کرتی ہوں

مری حیات میں تم آگئے ہو بن کے شمع
تمہارے گِرد ہمیشہ طواف کرتی ہوں

خطاؤں کو نظر انداز کیوں کیا تیری
مرا قصور ہے میں اعتراف کرتی ہوں

نہ کرسکوں میں بُرائی کسی کی یا اللہ!
میں ایسی باتوں سے اب انحراف کرتی ہوں

نہ ایک لفظ حمایت میں تیری کہتی ہوں
نہ کوئی بات میں تیرے خلاف کرتی ہوں

سیا ہے اپنے لبوں کو کہاں کہاں میں نے
ثمرؔ میں آج نیا انکشاف کرتی ہوں

ثمرین ندیم ثمر

دیگر پوسٹس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم