MOJ E SUKHAN

مرے کوزہ گر…

مرے کوزہ گر…

مجھے وقت کی آنکھوں سے سینک کر
کوئی نقش دے
جو ترے کرم سے ہو آشنا
جو عطائے خاص سے ایک دن
مری اس جبین کو پھیر دے

مرے کوزہ گر…

میں کہ جسد خاکی کی وحشتوں
کی امین ہوںمجھے آفرینِ نگار دے
مجھے آب جو سا قرار دے
جو ترے کرم پہ ہی مر مٹے
مری خاک کو وہ شفا بنا

مرے کوزہ گر…

میں کہ بھربھری سی جوریت ہوں
مرے گرد ذروں کو چھانٹ کر
مجھے آگ میںذرا سینک کر
مرے نقش کو تو ہی نور کر
مجھے رنگ کر وہی رنگ دے
جو تیری رضا سے حسین ہو
مرے جسم و جاں پہ نگین ہو
مجھے پاٹ دےوہی آگ دے
مجھے لم یزل سا رباب دے
مرے کوزہ گر…

مرے کوزہ گر…

ارم ایوب

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم