MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تلوک چند محروم

تلوک چند آپ کا نام اور محرومؔ تخلص تھا۔ یکم جولائی 1887ء کو تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی(پاکستان ) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔تلوک چند محروم ؔنے بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ حصولِ تعلیم کے بعد محروم ؔنے عملی زندگی کا آغاز ڈیرہ اسماعیل خان کے مشن ہائی سکول میں انگریزی کے استاد کی حیثیت سے کیا۔ 1935ء سے 1942ء تک انہوں نے کونوینٹ بورڈسکول راولپنڈی میں بطور ہیڈ ماسٹر کام کیا۔ بعد ازاں گورڈن کالج راولپنڈی میں اُردو اور فارسی کے لیکچرررہے ۔
تقسیم کے وقت اٹھنے والے فسادات کی وجہ سے راولپنڈی سے دلی ہجرت کر گئے اور وہاں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپ کالج میں 1947ء سے 1958ء تک اُردو پڑھاتے رہے۔ محروم ؔکے یہاں شاعری کا جذبہ بہت فطری تھا، وہ بہت چھوٹی سی عمر ہی سے شعر کہنے لگے تھے۔ 1901ء میں جب مڈل سکول کے طالب علم تھے تو ملکہ وکٹوریہ کا مرثیہ لکھا۔ ہائی سکول کے دورِ طالب علمی میں رسالہ ’زمانہ‘ اور ’مخزن‘ میں ان کی نظمیں شائع ہونے لگی تھیں۔ تل