MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

جمال احسانی

نام محمد جمال عثمانی اور تخلص جمال تھا۔ ۲۱؍اپریل ۱۹۵۱ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن پانی پت ہے۔ جمال احسانی نے بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ تعلیم کے بعد ذریعہ معاش کی تلاش میں کراچی چلے آئے اور محکمۂ اطلاعات ونشریات ،سندھ سے منسلک ہوگئے۔اس کے علاوہ جمال احسانی روزنامہ’’حریت‘، روزنامہ’’سویرا‘‘ اور ’’اظہار‘‘ کراچی سے بھی وابستہ رہے جہاں انھوں نے معاون مدیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اپنا پرچہ’’رازدار‘‘ بھی نکالتے رہے۔وہ معاشی طور پر بہت پریشاں رہے۔ ۱۰؍فروری۱۹۹۸ء کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’ستارۂ سفر‘‘، ’’رات کے جاگے ہوئے‘‘۔