MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

جمال وعدہ ء یک نانِ خشک پر رہنا​

جمال وعدہ ء یک نانِ خشک پر رہنا​
ہمارے واسطے آساں ہے عمر بھر رہنا​

​سرھانا جان کے پتھر تلک چُرا لیں گے​
سفر میں جاگتے رہنا جدھر جدھر رہنا​

​کوئی بھی ہو اُسے لاتا ہے کم وہ خاطر میں​
ہمیں بھی اپنی ہوا میں زیادہ تر رہنا​

​کئی دنوں سے عجب حال ہو گیا اپنا​
نہ اُس گلی ہی میں جانا نہ اپنے گھر رہنا​

​جمالؔ معرکہ ء رزق ہو کہ عشق کی جنگ​
مجھ ایک شخص کو دونوں محاذ پر رہنا​

​جمالؔ احسانی​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم