MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

پنڈت جگموہن ناتھ رینا شوق

پنڈت جگموہن ناتھ رینا شوق 1863 | شاہ جہاں پور, انڈیا میں پیدا ہوئے پنڈت شوق کے نام سے شہرت پائی  عمدہ غزل کے شاعر تھے کئی کتب کے مصنف رہے تحقیق ان کا خاص مضمون رہا اس سلسلے کی ایک کڑی ان کی کتاب بہار گلشن کشمیر ہے جس میں تذکرہ شعراء کشمیر جو کہ بہار گلشن کشمیر کے نام سے معروف ہے جس میں خطہ کشمیر کے شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ برج کشن کول اور جگموہن ناتھ کی کاوشوں سے اس تذکرے کو تالیف و ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ تذکرہ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ دونوں جلدیں کم و پیش ہزار، ہزار صفحات پر مشتمل ہیں، اس لئے شعرا کی ایک بڑی تعداد کا جماوڑا ہوگیا ہے۔ جس میں اردو اور فارسی دونوں قسم کے شعرا موجود ہیں۔ اس تذکرے میں مصنفین نے اس بات کا خیال بطور خاص رکھا ہے کہ جس شاعر کا ذکر کیا جائے اس کے مختصر حالات کو بھی جگہ مل جائے اور بطور خاص اس کے کلام کے متعدد نمونوں کو بھی پیش کر دیا جائے تاکہ شاعر کی شعری صلاحیت کو اچھی طرح سے اجاگر کیا جا سکے۔ زیر نظر دونوں جلدیں ملا کر شعرائے کشمیر کا یہ سب سے ضخیم تذکرہ ہے۔