MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

شاہ فہد

نام شاہ فہد شعری نام شاہ فہد تاریخ پیداٸش 16 دسمبر 1990 مقام پیدائش کراچی سکونت کراچی   جوہرِ سخن, والد صاحب سے وراثتا” ملا اور عہدِ طِفلی میں ہی شاعری کا آغاز ہو گیا۔ پسندیدہ شاعر جون ایلیا ہیں، جن پر شاہ فہد نے  ایم-اے کا مقالہ بھی لکھا  ایم-فل ریسرچ اسکالر ہیں اور بحیثیت کوآپریٹو لیکچرار کراچی یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تعلیم اور ملازمت کے ساتھ ساتھ اخبارات و رسائل میں کلام کی اشاعت اور مشاعروں میں شعر گوئی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہرِ قائد کی معروف ادبی تنظیم "ادب دوست کراچی” کا جنرل سیکریٹری ہیں