MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تقی حیدر تقی

ڈاکٹر سیّد تقی حیدر کراچی میں 11 دسمبر 1973 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی۔ 1992 میں ڈینٹل کالج میں تعلیم کا آغاز کیا اور 1997 میں ڈینٹل سرجن کی سند کے حصول کے بعد 2012 تک کراچی میں معتدد ہسپتالوں سے خدمات انجام دیتے رہے۔ 2016 میں امریکہ میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی اور کیلیفورنیا میں بطور ڈینٹل سرجن کام کر رہے ہیں اور وہیں مقیم ہیں۔ بنیادی طور پہ غزلوں کے شاعر ہیں۔ شاعری اور ادبی سرگرمیوں میں ایک عرصے سے حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا مجموعہ عنقریب منظر, عام پہ ہوگا۔