MOJ E SUKHAN

اک عجب سی صورت حالات ہے

غزل

اک عجب سی صورت حالات ہے
دن بھی لگتا ہے کہ جیسے رات ہے

کون خوشیوں کو چرا کر لے گیا
کون غم کی دے گیا سوغات ہے

کھیتیوں میں بھوک ہے اگنے لگی
اس دفعہ کیسی ہوئی برسات ہے

لوگ ہیں سہمے ہوئے حالات سے
مل رہی بارود کی سوغات ہے

کوئی بھی ساغرؔ نہیں شاداں یہاں
عید کیا ہے اور کیا شبرات ہے

عبد المجید ساغر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم