MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نہ ہونے پر بھی کوئی آسرا غنیمت ہے​

نہ ہونے پر بھی کوئی آسرا غنیمت ہے​
وہ بےبسی ہے کہ یادِخدا غنیمت ہے​

​یہاں کِسی کو کِسی کی خبر نہیں ملتی​
بس ایک رشتہء آب و ہوا غنیمت ہے​

​اندھیری رات کے اِس بیکراں تسلسل میں​
جلا دیا جو کِسی نے دِیا، غنیمت ہے​

​تمام راہیں ہوئیں گردِ ممکنات میں گُم​
مُسافروں کو ترا نقشِ پا غنیمت ہے​

​وہ کوئی زہر کا پیالہ ہو یا صلیب کی رسم​
ہوئی جہاں سے بھی یہ اِبتدا، غنیمت ہے​

​سلیم اگر کوئی عینی گواہ مل جائے​
ترے علاوہ یا میرے سوا، غنیمت ہے​

​سلیم کوثر​

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم