MOJ E SUKHAN

کوچہ گردی میں جوانی جائے گی

کوچہ گردی میں جوانی جائے گی
خاک ہو کر زندگانی جائے گی

مٹ نہیں سکتا ہمارے دل کا داغ
قبر میں بھی یہ نشانی جائے گی

سچ ہے میری بات کا کیا اعتبار
سچ کہوں گا جھوٹ جانی جائے گی

حضرت دل جب بڑھاپا آئے گا
خیر مقدم کو جوانی جائے گی

دل شاہ جہاں پوری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم