MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

کہتے ہیں جس کو عشق مرے بھائی جنگ ہے

غزل

کہتے ہیں جس کو عشق مرے بھائی جنگ ہے
یہ دو دلوں کے بیچ علاقائی جنگ ہے

تنہائی سے علاقہ ہے مجھ کو مرے عزیز
میرے لئے یہ انجمن آرائی جنگ ہے

جو لڑ رہا ہوں مل کے محبت کے ساتھ میں
یہ جنگ بھی میاں مری آبائی جنگ ہے

سوچوں کا اختلاف ہے یہ اور کچھ نہیں
سو پیش رفت اور نہ پسپائی جنگ ہے

میں خود سے کر رہا ہوں سو مجھ کو بتائیے
زیریں ہے صاحبو کہ یہ بالائی جنگ ہے

ہم عشق کے محاذ پہ ہیں صاحبان شوق
کیجے ہماری حوصلہ افزائی جنگ ہے

اعجاز توکل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم