MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

آپ کا احترام کرتا ہوں

غزل

آپ کا احترام کرتا ہوں
دل سے یہ اہتمام کرتا ہوں

دل کو اپنے ترے تصور سے
رشک ماہ تمام کرتا ہوں

جبر غم کی یہ بندشیں توبہ
خود کو پابند دام کرتا ہوں

ہو بہ ہر نفس جذبۂ ایثار
اس قرینے کو عام کرتا ہوں

اس کا کوچہ ہے اس لیے انعامؔ
طوف بیت الحرام کرتا ہوں

انعام تھانوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم