MOJ E SUKHAN

جدھر ہو زندگی مشکل ادھر نہیں آتے

غزل

جدھر ہو زندگی مشکل ادھر نہیں آتے
اجل سے پہلے مرے چارہ گر نہیں آتے

بنا ہوا ہے مرا شہر قتل گاہ کوئی
پلٹ کے ماؤں کے لخت جگر نہیں آتے

اٹھائے اپنوں کی لاشیں جو تم ہو نوحہ کناں
مرے شہید تمہیں کیوں نظر نہیں آتے

نہ انتظار کرو ان کا اے عزا دارو
شہید جاتے ہیں جنت کو گھر نہیں آتے

میں نوحے کب نہیں لکھتا ہوں رفتگاں کے ظفرؔ
کب اشک مثل حروف ہنر نہیں آتے

صابر ظفر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم