MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ان کے آنے سے بدل جاتی ہے صورت میری

غزل

ان کے آنے سے بدل جاتی ہے صورت میری
ایک آہٹ سے ہی بڑھ جاتی ہے نکہت میری

کیسے بتلاؤں کے وہ مرمری مورت کیا ہے
پردہ ہٹتے ہی بدل جاتی ہے نیت میری

وہ گزرتی ہے مری خواب کی گلیوں سے بھی
وصل کی رات میں بڑھ جاتی ہے الفت میری

پیکر حسن پہ رقصاں ہے جوانی اس کی
چاندنی شب میں نکھر جاتی ہے ندرت میری

جب کبھی نازنیں کی پڑتی ہے دزدیدہ نظر
تب شغفؔ آپ ہی بڑھ جاتی ہے شہرت میری

پروین شغف

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم