MOJ E SUKHAN

شہر میں بستے حیوانوں سے ڈر لگتا ہے

شہر میں بستے حیوانوں سے ڈر لگتا ہے
مجھ کو ایسے انسانوں سے ڈر لگتا ہے

اونچی ذات کا ڈھونگ رچا کر ڈستے ہیں
اونچی ذات کے شیطانوں سے ڈر لگتا ہے

مسجد کے حجرے میں بچے مر جاتے ہیں
تیرے گھر کے دربانوں سے ڈر لگتا ہے

عورت گھر کے چولھے سے جل جاتی ہے
مجھ کو ایسے زندانوں سے ڈر لگتا ہے

نیلما ناہید درانی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم