MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

اک عجب عالم ہے دل کا زندگی کی راہ میں

غزل

اک عجب عالم ہے دل کا زندگی کی راہ میں
دیکھتا ہوں کچھ کمی سی حسن مہر و ماہ میں

اس کے ہوتے بھی میں اک احساس تنہائی میں ہوں
جلوہ گر ہے وہ جو مدت سے دل آگاہ میں

دور ہو کر مجھ سے چلتی ہے ہوائے جاں فزا
جی رہا ہوں پھر بھی ایسے موسم جاں کاہ میں

ہر قدم پر کیوں ڈراتی ہے مجھے یہ زندگی
یہ جو میری روشنی تھی ظلمتوں کی راہ میں

کیسے اٹھوں تیرے در سے اے جہان آرزو
ایک عالم کو سمیٹے دامن کوتاہ میں

اے پرستاران دنیا دل کی دنیا ہے کچھ اور
کون ٹھوکر کھائے بن رہتا ہے اس کی راہ میں

اب نہ پہچانے کوئی اخترؔ تو اس کا کیا علاج
عمر ساری کاٹ دی ہے تو نے رسم و راہ میں

اختر سعیدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم